سعودی عرب کا مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم

سعودی عرب کا مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم

سعودی عرب نے سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے، جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا اور سفارتی روابط کو فروغ دینا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت ان تمام کوششوں کی حمایت کرتی ہے جو خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیں اور کشیدگی میں کمی کا باعث بنیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سفارتی مکالمے کو تمام اختلافات کے حل کا بہترین ذریعہ سمجھتا ہے اور اسے امید ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان یہ بات چیت تعمیری ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، عمان کا ثالث کا کردار

مسقط میں ایران اور امریکا کے حکام کے درمیان حالیہ دنوں میں پسِ پردہ مذاکرات ہوئے ہیں، جن میں جوہری پروگرام، پابندیاں، اور علاقائی تنازعات پر بات چیت کی گئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں عمان کے دارالحکومت مسقط میں دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا جس میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی سٹیو وٹکاف نے کی۔

Scroll to Top