پبی میں ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے سکواڈ پر حملہ، 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی

پبی میں ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے سکواڈ پر حملہ، 2 اہلکار شہید ، ایک زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں دہشتگردوں نے ایکسائز انٹیلیجنس بیورو کے موبائل سکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارشہد اور ایک زخمی ہوگیا۔

شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد شامل ہیں جبکہ سب انسپکٹر فاروق باچا دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں کمی،آئی جی کا وفاق کوخط، ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ

شہید اہلکار کانسٹیبل افتخار اور کانسٹیبل مجاہد  کی نمازِ جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی۔

Scroll to Top