اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد نے بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ،جلسہ کب ہوگا؟ سب پتا چل گیا

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد نے بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ،جلسہ کب ہوگا؟ سب پتا چل گیا

اپوزیشن اتحاد کا اسلام آباد میں پاور شو کا فیصلہ ، جی نائن میں جلسہ عام ہوگا، جلسے کی میزبانی مجلس وحدت المسلمین کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد نے بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا اعلان کردیا ہے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسہ 20اپریل کو اسلام آباد کے علاقے جی نائن میں منعقد ہوگا، جلسے کی میزبانی مجلس وحدت المسلمین ایم ڈبلیو ایم کرے گا۔

اپوزیشن اتحاد اعلامہ کے مطابق جلسے سے محمود خان اچکزئی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی قیادت خطاب کرے گی ، جلسے میں پی ٹی آئی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق جلسے کے بعد اپوزیشن اتحاد کی جانب سے لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جائے گی ، جس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

Scroll to Top