مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ایف بی آر میں بدعنوانی کا برملا اعتراف کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ایف بی آر میں بدعنوانی کا برملا اعتراف کیا ہے ، جو حکومت کے دعوئوں کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے ،
انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں ،جنہوں نے خود ہی عوام کے سامنے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوئوں کی حقیقت بیان کردی ہے ،وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک صفحے پر دکھائی نہیں دیتے جس سے حکومت کی ناتجربہ کاری اور اندرونی خلفشار واضح ہوگیا ہے ۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اب کم از کم شہباز شریف کی آواز کو موبائل کی رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے ، کیونکہ عوام اس آواز سے تنگ آچکے ہیں کہ انہوں نے ایک دوسر ے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے ، کہ مارکیٹوں میں خریداری جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو لوگ غصے میں آجاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت اور اس کے کھوکھلے دعوے اب مزید نہیں چلیں گے ، عوام کو حقیقی ریلیف کی ضرورت ہے ، نہ کہ طفل تسلیوں اور دکھائوے پر مبنی بیانات کی ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے اور فوری طورپر عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے ۔