شیر افضل مروت نے کہاکہ سلمان اکرم رجاہ کو علیمہ خان کی حمایت حاصل ہے ، بانی پی ٹی آئی کبھی اداروں کو گالی دینے کا نہیں کہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ کو علیمہ خان کی حمایت حاصل ہے ، انہیں کی وجہ سے یہ ملاقاتیں کراتے ہیں ، یہ غلط بیانی اور چغل خوری بھی کرتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں ملک میں بنیادی حقوق بحال ہوں ، اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم پتلی گلی سے نکل جائیں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔