رضاکارانہ طورپر آنیوالے غیر ملکی خاندانوں کی لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی ہوئی ، اے ڈی سی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد خان مہمند کے مطابق ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے ، آج 3ہزار 514غیر ملکیوں کو طورخم سرحد کے راستے جبری طورپر ملک بدر کیاگیا ۔
انہوں نے کہاکہ 2ہزار 758غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکی رضا کارانہ طورپ لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ لائے گئے ، رضا کارانہ طورپر آنیوالے غیر ملکی خاندانوں کی لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شہرو ں سے گرفتار 756غیر قانوین غیر ملکیوں کو سیدھا طورخم منتقل کردیاگیا ،جمعہ خان ٹرانزٹ کیمپ سے بھی 59گرفتار غیر ملکیوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیاگیا ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ٹرانزٹ کیمپ آنیوالوں میں 1561افراد بغیر دستاویزات کے مقیم جبکہ 1197افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے ، یکم اپریل سے لیکر اب تک 33ہزار 258غیر قانونی غیر ملکی افراد کو ملک بدر کیاگیا۔