اسلام آباد میں3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز

اسلام آباد میں3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز

پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آج سے اسلام آباد میں آغاز ہوگیا ہے، کنونشن کا مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا اور ان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔

اوورسیز پاکستانی کنونشن کی افتتاحی تقریب کنونشن سینٹر میں ہوئی،15 اپریل کو وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر کنونشن سے خطاب کرینگے۔

مختلف ممالک سے اوورسیز پاکستانیوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے، کنونشن میں 1500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے، جن کو خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا۔

مختلف ملکوں سے آئے ہوئے شرکاء نے موجودہ حکومت کے اس قدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی پالیسیاں بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کریں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنے کے لیے یہ کنونشن پاکستان میں منعقد کیا جا رہا ہے،  انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرتے ہیں اور ہر سال اربوں ڈالر کی ترسیلاتِ زر بھیج کر ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف پر بات چیت ترجیح، جوابی اقدامات نہیں اٹھائیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا فخر ہیں اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

Scroll to Top