چین کا امریکا کے ٹیرف میں نرمی کے فیصلے کا خیرمقدم، مکمل خاتمے کا مطالبہ

چین کا امریکا کے ٹیرف میں نرمی کے فیصلے کا خیرمقدم، مکمل خاتمے کا مطالبہ

چین نے الیکٹرانک مصنوعات کو اضافی ٹیرف سے مستثنٰی قرار دینے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امریکا کی ماضی کی پالیسیوں میں بہتری کی جانب ایک چھوٹا قدم قرار دیا ہے۔

چینی وزارتِ تجارت نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا تمام اضافی ٹیرف کو مکمل طور پر ختم کرے تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو دوبارہ استحکام حاصل ہو سکے۔

چینی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکا کا یہ اقدام خوش آئند ہے تاہم یہ کافی نہیں ہے،  ہم امید کرتے ہیں کہ امریکا اپنی تجارتی پالیسیوں پر مکمل نظر ثانی کر کے تمام غیر ضروری ٹیرف کا خاتمہ کرے تاکہ عالمی تجارتی نظام کو نقصان نہ پہنچے.

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے سمارٹ فونز، کمپوٹرز کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا

امریکا نے گزشتہ روز چند چینی مصنوعات، جن میں آئی فون سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء کو اضافی ٹیرف سے مستثنٰی قرار دیا تھا۔

واضح رہے امریکا نے چینی مصنوعات پر اب تک 145 فیصد تک کے اضافی ٹیرف عائد کر رکھے ہیں جبکہ چین نے بھی جوابی اقدام کے طور پر امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف نافذ کر رکھا ہے۔

Scroll to Top