سابق نائب امیر جماعت اسلامی اور ماہر معیشت پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے

سابق نائب امیر جماعت اسلامی اور ماہر معیشت پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے

پاکستان کے ممتاز ماہر معیشت، دانشور، اسلامی مفکر اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر رہ چکے تھے اور انہیں پاکستان میں اسلامی معیشت کے بانیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

پروفیسر خورشید احمد ایک ممتاز ماہرِ معیشت، اسلامی مفکر اور متعدد علمی و تحقیقی کتابوں کے مصنف تھے، مرحوم کا شمار جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی اور دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا

پروفیسر خورشید احمد کی اسلام اور اسلامی معیشت کے فروغ کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں 1990 میں کنگ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں 2011 میں ملک کے اعلیٰ سول اعزاز نشانِ امتیاز بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فن اداکاری کا ایک اور چراغ گل ہوگیا، معروف اداکار جاوید کوڈو انتقال کر گئے

پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی علمی بصیرت، نظریاتی وابستگی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Scroll to Top