9مئی کے ذمہ داران سزائیں بھگت رہے ہیں، حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اسحاق دار

9مئی کے ذمہ داران سزائیں بھگت رہے ہیں، حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اسحاق دار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد سزائیں بھگت رہے ہیں، شواہد کی بنیاد پر فیصلے ہو رہے ہیں۔ حکومت کسی اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فتنہ پرور عناصر کے ساتھ کسی قسم کی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو لوگ نو مئی کے واقعات میں ملوث تھے وہ اب اس کی قیمت چکا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ اگر کسی کو سزا ہوئی ہے تو حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، عدالتوں نے ثبوتوں کی روشنی میں فیصلے کیے ہیں

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لاکھوں ڈالر خرچ کرکے پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے اور ایسے منفی پروپیگنڈے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی صحت تسلی بخش ہے اور معمول کے مطابق ان کا چیک اپ جاری ہے،

 ایران میں حالیہ واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top