مہمند :ضلع مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے مامد گٹ میں واقع عبدالصمد ماربل فیکٹری کے کچن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مہمند کے کنٹرول روم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز پر مشتمل ٹیم جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی۔
ترجمان ریسکیو 1122 مہمند کے مطابق فائر فائٹرز کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا، جس سے ممکنہ بڑے نقصان اور آگ کے پھیلاؤ کو مؤثر طریقے سے روکا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کچن کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔ فیکٹری انتظامیہ نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں لوئر مہمند میں افیون کی کاشت کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری
ریسکیو 1122 مہمند کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہنگامی صورت میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں۔





