ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

اسلام آباد: پاکستان 2024 میں خاموشی سے دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، جس پر عالمی توانائی ماہرین بھی حیران ہیں۔

برطانوی توانائی تھنک ٹینک ایمبر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں سال کے دوران دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان کی یہ غیرمعمولی درآمدات کسی حکومتی پالیسی، قومی منصوبے یا بین الاقوامی سرمایہ کاری کا نتیجہ نہیں بلکہ عام شہریوں، چھوٹے کاروباری اداروں اور نجی سطح پر کی گئی کوششوں کی مرہون منت ہیں۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگی، غیر یقینی اور غیر مستحکم سرکاری بجلی کے باعث صارفین تیزی سے سولر توانائی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ سولر پینلز کی سب سے زیادہ مانگ گھریلو صارفین، دکان داروں اور تجارتی اداروں کی جانب سے دیکھی گئی ہے، جو نہ صرف بجلی کے اخراجات میں کمی چاہتے ہیں بلکہ قابل اعتماد توانائی کا متبادل بھی تلاش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان کی سولر درآمدات اتنی زیادہ رہی ہیں کہ یہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب کا تقریباً نصف حصہ پورا کرنے کے برابر ہیں، جو توانائی کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو پاکستان نہ صرف اپنی توانائی کی ضروریات پوری کر سکے گا بلکہ مستقبل میں گرڈ پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔

Scroll to Top