خیبر پختونخوا ! اساتذہ کی 16ہزار آسامیوں پر بھرتی ،ایٹا کا تحریر ی امتحان آج منعقد

میٹرک امتحان: فرائض میں غفلت پر 42 اساتذہ امتحانی ڈیوٹی سے فارغ


بنوں۔  تعلیمی بورڈ بنوں نے جماعت نہم کے جاری امتحانات کے دوران لاپرواہی برتنے پر 42 امتحانی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی سے فارغ کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات محمد فاروق خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، فارغ کیے گئے ملازمین میں سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور انویجلیٹرز شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ عملے نے امتحانی ہالز کے قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی اور متعدد بار نشاندہی کے باوجود ہالز میں نصب کیمروں کو فعال نہیں کیا گیا۔ متاثرہ امتحانی مراکز کی اکثریت ضلع بنوں میں جبکہ کچھ کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب اساتذہ کو آئندہ کسی بھی امتحانی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی فارغ شدہ ملازمین کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے، جسے تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کیا جا چکا ہے۔

Scroll to Top