ٹانک میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت میں دھماکہ، 7 مزدور زخمی


ٹانک: ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت میں زوردار دھماکے سے 7 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں پیش آیا، جہاں دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام مزدوروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی مزدوروں کی اکثریت کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹانک، تنویر خان خٹک، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار افراد عمارت کے اندر کچھ رکھ کر فرار ہو گئے، جس کے چند ہی منٹ بعد زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top