عمران خان سے ملاقات ہمارا حق ،پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سلمان اکرم راجہ

جے یو آئی سے رابطے میں ہیں، جلد بڑا اتحاد بنے گا، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میڈیا میں یہ باتیں بڑھ جاتی ہیں، حقیقت اس سے بہت کم ہوتی ہے، میڈیا میں بات کی جاتی ہے تو ایسا تاثر دیا جاتا ہے جیسے پارٹی میں ہیجان ہے۔

نجی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کی باتوں کو پارٹی کا اختلاف نہیں کہہ سکتے، بیرسٹرعلی ظفر کا ٹویٹ مکمل غلط فہمی پرمبنی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کیلئے خود ایک طریقہ وضع کیا تھا، ہم نےعمرایوب اورشبلی فراز کو بھی کمیٹی میں شامل کیا،کمیٹی نے صرف نام لینا ہے جو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

جس کا نام فہرست میں نہیں وہ بانی پی ٹی آئی سے نہیں مل سکتا، کوئی شخص فہرست کے بغیر ملاقات کرے گاا س کو پارٹی کا منحرف سمجھا جائے گا، علی امین گنڈاپور سرکاری سطح پر ملاقات کرنے آتے ہیں۔

فہرست کے علاوہ کوئی اندرجائے گا تو اس کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی، جس دن اعظم سواتی ملنے گئے تھے ان کا نام لسٹ میں تھا،اعظم سواتی کی بات چیت انفرادی سطح پر ہوگی ، یہ پارٹی پالیسی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات کی کوششیں اعظم سواتی کی انفرادی ہیں ،سلمان اکرم راجہ

ہمارے جے یو آئی ف سے رابطے ہورہے ہیں، جلد ایک بڑا اتحاد بنے گا ، عارف علوی کا ووٹ کی تقدیس کے حوالے سے بیان درست ہے،ووٹ کو پامال کرتے ہیں تو شد ت پسندی کو دعوت دی جاتی ہے۔

ہم کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈ رہے ،امریکی وفد سے ملاقات کے حوالے سے ابہا م چل رہا ہے، ہمارے لوگوں کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا،ہم اس بات کی تہہ تک پہنچ ر ہے ہیں ۔

Scroll to Top