اسلام آباد:سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنزمنرلزبل بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر پاس نہیں ہوگا۔
سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاطف خان بہت سینئرآدمی ہیں، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے کسی کو نہیں نکالا جا رہا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مائنزمنرلزبل پر بات کرنا فضول ہے چاہے 5 سال تک پڑا رہے، مائنز بل اس وقت تک پاس نہیں ہوگا جب تک بانی نہیں کہیں گے، صوبائی حکومت اور کابینہ کا فیصلہ ہے کہ بانی کی اجازت کے بغیر بل پاس نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں مولانا فضل الرحمان کیساتھ معاملات اچھے ہورہے ہیں ، شیخ وقاص اکرم
تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تک اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ کوئی بات ہوئی نہ ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان نے ہمیں آج جواب دینا ہے۔