کرک ، کنٹینر اور کوچ میں تصادم10افراد جاںبحق ،8افراد زخمی ،بعض کی حالت تشویشناک ،امدادی ٹیمیں روانہ

کرک ، کنٹینر اور کوچ میں تصادم10افراد جاںبحق ،8افراد زخمی ،بعض کی حالت تشویشناک ،امدادی ٹیمیں روانہ

انڈس ہائی وے پر کنٹینر اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10افراد جاں بحق ،8شدید زخمی ، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ،جہاں کنٹینر اور مسافر کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

زخمیوں کو فوری طورطبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

حادثہ اسوقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کوچ اور کنٹینر آپس میں ٹکر ا گئے ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دو افراد اب بھی کنٹینر کے نیچے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کیلئے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے ۔

حادثے کے باعث انڈ ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

Scroll to Top