محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ،کیا ہونیوالا ہے ؟ جانئے

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ،کیا ہونیوالا ہے ؟ جانئے

وفاقی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے جیل حکام سے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی مختلف جیلوں میں قید افغان باشندوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں ، افغان قیدیوں کے مقدمات ، شہریت ، دستاویزات سمیت پورا ریکارڈ جمع کیاجائے ۔

مزید کہا گیا کہ دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث افغان قیدیوں کی تفصیلات الگ فراہم کی جائیں ۔

Scroll to Top