پی ٹی آئی میں جنہیں عہد ہ نہیں ملا ، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں ، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی میں جنہیں عہد ہ نہیں ملا ، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں ، سلمان اکرم راجہ

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ پارٹی میں جن لوگوں میں اختلاف ہے انہیں انگلیوں پر گنا جاسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ پارٹی میں جنہیں عہد ہ نہیں ملا ، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے ، پارٹی میں چند لوگوں میں اختلاف ہے ، پی ٹی آئی چھوڑنیوالے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ دشنام طرازی کرتے ہیں ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ،اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے ، جنہیں عہدہ نہیں ملا وہ بھی دل کی بھڑاس نکالتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اسے بھی اختلاف نہیں کہہ سکتے ، فہرست کے بغیر ملاقات کرنیوالے کوپارٹی سے منحرف سمجھا جائیگا۔

Scroll to Top