عدالت انتظار کرتی رہ گئی،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو آج بھی پیش نہیں کیا جاسکا

عدالت انتظار کرتی رہ گئی،عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو آج بھی پیش نہیں کیا جاسکا

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو پیش نہ کیا جاسکا ، جیل حکم نے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی بتائی اور کہا کہ اسی باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہیں ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف جعلی رسیدوں کے کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ، سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی ، جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آج عمران خان کی پیشی کی توقع ہے اور عدالتی حکم کے مطابق انہیں پیش کیاجانا ہے ۔

جج نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کی پیشی کی کوشش تو میں نے بھی کی ہے ، انہوں نے عدالتی عملہ سے استفسار کیا کہ جیل حکام نے کوئی لیٹر بھی لکھا ہے ؟ جس پر عدالتی عملہ نے جواب دیا کہ جی ایک لیٹر آیا ہے ، عدالت نے ویڈیو لنک کی صورتحال پر بھی استفسار کیا جس پر عدالتی عملے نے کہا کہ جیل حکام سے چیک کرتے ہیں جج نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ انتظار کریں ، ویڈیو لنک کا چیک کرتے ہیں اس کے بعد عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا ۔

تاہم عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش نہ کیاجاسکا ، جیل حکام نے اس کی وجہ انٹرنیٹ کی خرابی بتائی اور کہا کہ اسی باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی پیشی ممکن نہیں ہوسکی ۔

Scroll to Top