نوشہرہ، فائرنگ سے سینئر سول جج محمد حیات جاں بحق

نوشہرہ (ویب ڈیسک) رشکئی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج محمد حیات اور انکے بہنوئی وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرک پولیس آفیسر نوشہرہ کے مطابق نامعلوم افراد نے سینئر سول جج محمد حیات کی گاڑی کو موٹر وے پر رشکئی کے قریب نشانہ بنایا۔

فائرنگ کےنتیجے میں ینئر سول جج محمد حیات اور انکے بہنوئی وکیل خالد خان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

،لاشوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا .تھانہ رسالپور نے رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

Scroll to Top