کوہاٹ: سابق ناظم ملک اسد فائرنگ میں جاں بحق، ڈرائیور زخمی

کوہاٹ: سابق ضلع ناظم ملک اسد کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

وقوعہ بلی ٹنگ اور گمبٹ تھانوں کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملک اسد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوا، جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک اسد، مرحوم ڈی آئی جی ملک سعد کے بھائی تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Scroll to Top