پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کے نئے امکانات سے مستفید ہو سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق کے ساتھ مل کر سی پیک کے فوائد کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے کام کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ہکلہ ڈی آئی خان روڈ کی تعمیر کی گئی ہے، جو سی پیک منصوبوں میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ ہمارے خلاف استعمال ہو رہا ہے،
یہ بھی پڑھیں وزارت خارجہ کا گورنر خیبرپختونخوا اور ہلال احمر کی روس سے براہ راست امداد لینے پر اظہارِ ناپسندیدگی
لہٰذا افغانستان کو اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم ہو سکے۔