بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی میں خود رکاوٹ ہیں، عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنی رہائی کی راہ میں خود رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور اس پورے معاملے میں وہ “خود کفیل” ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ سیاست ایک جمود زدہ جھیل نہیں بلکہ بدلتے حالات کا نام ہے، بانی پی ٹی آئی کے لیے متعدد مواقع پر آسانیاں پیدا ہو سکتی تھیں، لیکن جب بھی ایسے امکانات پیدا ہوتے ہیں تو یا تو ان کی سوشل میڈیا ٹیم سرگرم ہوجاتی ہے یا وہ خود کوئی اشتعال انگیز ٹویٹ کر دیتے ہیں جس سے معاملات بگڑ جاتے ہیں۔

عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی واضح ایجنڈا نہیں ہے، ان کی سیاست صرف ایک فرد کے گرد گھومتی ہے، جو کبھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کبھی تحریک چلانے کی۔

یہ بھی پڑھیں منرلز اینڈ مائنز بل کو عمران خان کی رہائی سے مشروط کرنے کی خبریں ، بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ طرز سیاست ون مین شو یا آمریت کی عکاسی کرتا ہے، جس میں کسی ادارے، مشورے یا جمہوری رویے کی گنجائش نظر نہیں آتی۔

Scroll to Top