خیبرپختونخوا: اساتذہ کی ترقی کے لیے اہم اجلاس 6 جون کو طلب

پشاور: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اساتذہ کی ترقی کے زیر التواء کیسز پر غور کے لیے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے،

6 جون 2025 کو صبح 10 بجے ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (E&SE)، پشاور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کی صدارت ڈائریکٹرای اینڈ ایس ای خیبرپختونخوا کریں گے، جس میں مرد اساتذہ کے مختلف کیڈرز کو SST (BPS-16) کے عہدوں پر ترقی دینے سے متعلق ڈی پی سی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں جن کیڈرز کے کیسز زیر غور آئیں گے ان میں ایس سی ٹی /سی ٹی ، ایس ڈی ایم/ ڈی ایم ، ایس اے ٹی / اے ٹی ،ایس ٹی ٹی / ٹی ٹی ،ایس کیو اے آر آئی/ کیو اے آر آئی، پی ایس ایچ ٹی / ایس ایس پی ٹی / پی ایس ٹی سےایس ایس ٹی / ایم پی ،ایس ایس ٹی / بی سی، ایس ایس ٹی / جی اور سی ٹی / آئی ٹی  سےایس ایس ٹی / آئی ٹی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 15 اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں

محکمہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مکمل فائلز، سینیارٹی لسٹ، ورکنگ پیپرز اور دیگر ضروری دستاویزات کے ساتھ وقت پر اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں، تاکہ اساتذہ کی ترقی کے عمل میں تاخیر نہ ہو۔

یہ اجلاس محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور میرٹ پر مبنی نظام کو فروغ دینے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top