ملک رؤف اعوان وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن مقرر

پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک طارق اعوان کے فرزند ملک رؤف اعوان کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے انہیں حوالے کیا۔

ملک رؤف اعوان نے اس موقع پر کہا کہ وہ ملک بھر کے نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بالخصوص پشاور کے نوجوانوں کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ثمرات سے مستفید کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

ملک رؤف اعوان، جن کا تعلق پشاور سے ہے، مختلف سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں سرگرم عمل رہے ہیں۔ وہ منشیات کے خلاف مؤثر مہم میں پیش پیش رہے اور سیلاب زدہ علاقوں میں بھی فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں کرک میں پی ٹی آئی یوتھ کنونشن بد نظمی کا شکار، کارکنوں کا اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج

اس کے علاوہ انہوں نے وفاقی حکومت کی دعوت پر ترکمانستان میں منعقدہ یوتھ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں ان کی شرکت کو سراہا گیا اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہوا۔

Scroll to Top