بٹگرام: تھاکوٹ اور نارنج سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا

بٹگرام: ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر نارنج اور تھاکوٹ کے مقام پر بند سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے شاہراہ ریشم کے تھاکوٹ بازار اور مضافات میں سڑک بند ہو گئی تھی، جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور آمدورفت معطل ہو گئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے افسران اور پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ہیوی مشینری اور ایکسویٹر کی مدد سے سڑک پر ملبہ ہٹایا۔ کئی گھنٹوں کی طویل محنت کے بعد سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو سفری سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور اسی سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے فوری اقدامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں ایبٹ آباد میں سکول وین حادثے کا شکار،2بچیاں اور خاتون جاں بحق

یہ اقدام مقامی افراد کے لیے بڑی راحت کا باعث بنے گا، کیونکہ شاہراہ ریشم ایک اہم راستہ ہے جو علاقے کے مختلف حصوں کو ملاتا ہے۔

Scroll to Top