ویمنزکوالیفائر، پاکستان ٹیم آج تھائی لینڈ کیخلاف میچ کھیلے گی

لاہور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج جمعرات اپنا چوتھا میچ تھائی لینڈ کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ یہ میچ ایک ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اپنے پہلے تین میچز میں آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے اور وہ اس وقت اپنے گروپ میں ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں 2 ٹاپ ٹیمز آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان کا آخری میچ 19 اپریل (ہفتہ) کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا، جس کے بعد پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی تقدیر کا فیصلہ ہو جائے گا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اس میچ کے لیے اپنے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس سیشن کیا تاکہ تھائی لینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں میچ فکسنگ کے الزام میں بنگلادیشی خاتون کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد

یہ میچ پاکستان کے لیے اہم ہے، کیونکہ ان کی نظر ٹاپ 2 ٹیموں میں جگہ بنانے پر ہے تاکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے۔

Scroll to Top