کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 19 ڈالر بڑھ کر 3329 ڈالر ہو چکا ہے۔