راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت متعدد اراکین اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، رکن قومی اسمبلی صاحب زادہ حامد خان، زرتاج گل سمیت متعدد پارٹی رہنماوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم زمان خان مجموعی طور 7افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے۔ پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا وارنٹ بھی دیکھائے۔

پولیس نے گرفتار رہنماوں کو پولیس وین میں منتقل کردیا۔

Scroll to Top