خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ 9 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، چار خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس پر مبنی ایک مؤثر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار خوارج جہنم واصل ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی باسط صدیق (عمر: 23 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اٹک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آپریشن کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

علاقے کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دیگر عناصر کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Scroll to Top