ایبٹ آباد: نیپا افسران نے خیبرپختونخوا فاریسٹ سکول کا معلوماتی و تربیتی دورہ کیا

ایبٹ آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) اسلام آباد کے 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے افسران نے اپنے اندرونی مطالعاتی دورے کے سلسلے میں خیبرپختونخوا فاریسٹ سکول (KPFS) ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

دورے کے آغاز پر KPFS کے پرنسپل نے مہمان افسران کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔
مہمانوں نے یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر فاریسٹ سکول کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا، جسے معزز مہمانوں نے سراہا۔

بعد ازاں KPFS کے پرنسپل نے مہمان وفد کو ادارے کی تاریخ، بنیادی افعال، دستیاب سہولیات اور جاری تربیتی سرگرمیوں پر ایک مفصل پریزنٹیشن دی۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم اور عالمی نوعیت کے مسئلے پر بھی ایک جامع پریزنٹیشن پیش کی، جس میں جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی پائیداری، اور تربیتی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ایبٹ آباد میں کرش پلانٹس کی نگرانی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اجلاس

دورے کے اختتام پر نیپا اور خیبرپختونخوا فاریسٹ سکول کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا، جو باہمی تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی علامت تھا۔

یہ مطالعاتی دورہ نہ صرف علم و فہم میں اضافے کا ذریعہ ثابت ہوا بلکہ شرکاء کو قدرتی وسائل کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم موضوعات پر عملی بصیرت بھی فراہم کر گیا۔

Scroll to Top