پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری سطح مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری سطح مذاکرات

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکرٹری سطح پر مذاکرات کا انعقاد کیا گیا, چھٹے دوطرفہ مذاکرات خوشگوار ماحول میں ڈھاکہ میں ہوئے جس کی قیادت پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ اور بنگلہ دیش کے ہم منصب جشیم الدین نے کی۔

مذاکرات میں دونوں ممالک نے تعلیم، تجارت، ثقافت، زراعت اور سفری سہولتوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پاکستان نے کراچی اور بنگلہ دیش کے چٹاگانگ کے درمیان براہِ راست شپنگ شروع ہونے کا خیرمقدم کیا جبکہ فضائی رابطے بحال کرنے اور ویزا سہولتوں میں پیشرفت پر بھی زور دیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے، تعلیمی وظائف میں اضافہ کرنے اور ثقافتی و سپورٹس تبادلوں کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی، میڈیا اشتراک اور مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی،

پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر اور فارن ایڈوائزر سے علیحدہ ملاقاتیں کیں اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 65 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سیکرٹری خارجہ سطح پر مذاکرات ایک اہم پیشرفت ہے، دونوں ممالک کے درمیان اگلے دوطرفہ مذاکرات 2026 میں اسلام آباد میں ہوں گے۔

Scroll to Top