رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 89ہزار عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے، سردار محمد یوسف

رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 89ہزار عازمین حج کا فریضہ ادا کریں گے، سردار محمد یوسف

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت 89 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے، عازمین کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جن میں رہائش، خوراک، صحت اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات شامل ہیں۔

سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عازمین حج کی تربیت کا عمل جاری ہے تاکہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ مقدس سفر پر روانہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عازمین کی مکمل تربیت نہایت ضروری ہے تاکہ وہ مناسک حج درست طریقے سے ادا کر سکیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کی رہائش کے لیے معیاری انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انہیں ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ ویزوں پر پابندی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی وضاحت

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنے دینی فرائض ادا کر سکیں، سردار محمد یوسف نے عازمین سے اپیل کی کہ وہ حج کی روحانی تیاری کے ساتھ ساتھ تربیتی سیشنز میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

Scroll to Top