شمالی وزیرستان کے علاقے شیواہ میں نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے اقبال وزیر کے حجرے کوآگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات شرپسند عناصر نے حجرے کو آگ لگائی جس کے باعث کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اندر موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت حجرے میں کوئی موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں روٹی کی سرکاری قیمت مقرر، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی
ایم پی اے اقبال وزیر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 103 سے منتخب نمائندہ ہیں اور ماضی میں صوبائی کابینہ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔