غیر قانونی افراد کو جگہ یا روزگار دینے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، طلال چودھری

غیر قانونی افراد کو جگہ یا روزگار دینے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، طلال چودھری

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آج سے اگر کوئی شخص کسی غیر قانونی رہائش پذیر فرد کو کرائے پر مکان، دکان، ہوٹل یا کوئی اور جگہ فراہم کرے گا یا اُسے ملازمت دے گا تو وہ شخص خود بھی قانوناً ذمہ دار ٹھہرے گا۔

طلال چودھری نے واضح کیا کہ صرف اُن افراد کو رہائش، ملازمت، کاروبار یا دیگر جائیداد سے متعلق معاملات کی اجازت ہو گی جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود ہوں، چاہے ان کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو۔

طلال چودھری نے کہا کہ پاکستانی شہری صرف ایسے افراد کے ساتھ کام یا کاروبار کریں جن کی شناخت اور قیام کی قانونی حیثیت واضح ہو تاکہ ملکی سلامتی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ 40 سال افغان بھائیوں کی دل کھول کر میزبانی کی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے اب تک 84 ہزار 869 افغان باشندے واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کوئی شکایت نہیں ، افغان مہاجرین وطن واپسی کی تیار کریں ، افغان قونصل جنرل

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت سے وزارتِ خارجہ رابطے میں ہے، مسائل اور ان کے حل پر بات ہوئی ہے، نائب وزیرِ اعظم کی قیادت میں ایک وفد افغانستان جارہا ہے، دورے کے دوران اہم امور پر مشاورت  ہوگی۔

Scroll to Top