سوات میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات میں کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارجی دہشتگرد مارے گئے ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسحلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کا دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جہاد جاری رکھنے کا اعلان
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔