خیبر پختونخوا حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ اور بہتری کے لیے ایک نیا ورکنگ گروپ قائم کیا ہے ۔
مذکورہ ورکنگ گروپ کے سربراہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ہوں گے، جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور دوسرے اہم افسران بھی اس کا حصہ ہوں گے۔
محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، یہ گروپ انسانی حقوق کے تحفظ، ان کے فروغ اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔
اس کے علاوہ، یہ ورکنگ گروپ گروپ انسانی حقوق سے متعلق معاہدوں پر عمل کرنے میں بھی مدد دے گا اور ایکشن پلان کے تحت وقت پر اقدامات کو یقینی بنائے گا۔ گروپ حکومت کو انسانی حقوق کی پالیسی بنانے کے لیے مشورے اور سفارشات بھی دے گا۔