پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 18 اپریل 2025 کو جاری کردہ فلیش فلڈ ایڈوائزری کے بعد فوری اقدامات کرتے ہوئے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے تمام افسران و عملے کو ہفتہ اور اتوار، یعنی 19 اور 20 اپریل کو لازمی حاضری کی ہدایت جاری کی ہے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق، یہ اقدام کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے، بہتر رپورٹنگ اور مؤثر رابطے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹر ان دو دنوں میں بھی مکمل طور پر فعال رہے گا، اور تمام متعلقہ عملہ الرٹ رہے گا۔
یہ فیصلہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور پیشگی تیاری کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت کے خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔