اسلام آباد کے بعد لنڈی کوتل میں بھی طوفانی بارش اور ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

خیبر: اسلام آباد کے بعد لنڈی کوتل میں بھی طوفانی بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے۔

بارش کے دوران بڑے سائز کے اولے پڑنے سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب مردان سمیت خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

لوئر چترال اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے باعث لوئر چترال کے علاقے بروز کوڑ میں سیلابی ریلے کے باعث تین گھر متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش اور بڑے سائز کے اولے پڑنے سے سینکڑوں گاڑیوں اور درجنوں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد و گردونواح میں شدید ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

Scroll to Top