کوہاٹ ( طاہر رشید) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے ورشنڈ میں دو گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں فریقین ، جو رشتہ دار بھی ہیں، کے درمیان جائیداد کو لے کر پرانا تنازعہ چل رہا تھا۔
جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسلام ولد پیرزادہ اور محمد کلام، عبید اللہ ولد محمد سلام اور دو خواتین شامل ہیں۔
زخمیوں میں محمد حسین ولد ظفر اقبال، امجد اقبال ولد محمد سلام اور ظفر اقبال کی اہلیہ رفعت سلطان شامل ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔