پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطان کو 4وکٹوں سے ہرا دیا

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹم سیفرٹ نے 27 رنز کا اضافہ کیا۔ کوئٹہ کے محمد عامر اور علی ماجد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد عامر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سعود شکیل صرف 3 رنز ہی بنا سکے۔ کراچی کے حسن علی نے 3 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچ خشک لگ رہی تھی اور گزشتہ میچ میں اوس نہیں تھی، اسی لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

اس فتح کے ساتھ ہی کراچی کنگز نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Scroll to Top