پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کے قابل نہیں ، شیر افضل مروت نے بالآخر واضح کردیا

کسی نے ’واردات‘ نہ ڈالی تو عمران خان 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئندہ 45 دن میں رہا ہو سکتے ہیں، اگر پارٹی کے اندر سے کسی نے کوئی “واردات” نہ ڈالی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ اس وقت بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں اور بانی پی ٹی آئی کو ساٹھ دن کے لیے خاموش رہنے اور سوشل میڈیا پر کنٹرول رکھنے کا کہا گیا تھا۔ ان کے مطابق ان ساٹھ دنوں میں سے پندرہ دن گزر چکے ہیں اور اب صرف پینتالیس دن باقی ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی میں کوئی نئی پیچیدگی نہ پیدا ہوئی تو بانی کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کا کنٹرول علیمہ خان کے پاس ہے۔ انہوں نے تو میری بیماری کا بھی مذاق اُڑایا تھا۔ میں کسی گروپ کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا اسی لئے میری مخالفت کی گئی۔ سلمان اکرم راجہ گروپ بندی کا حصہ بننے اسی لئے انہیں بغیر کسی الیکشن یا جدوجہد کے انہیں پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان سے ہونی والی ملاقاتوں اور پارٹی میٹنگز میں ہونے والی گفتگو سے متعلق میڈیا پر جھوت بولتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران ریاض اور شہباز گل پیسے ویوز اور ڈالرز کےلئے جھوٹ پر مبنی معلومات اور خبریں پھیلاتے ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کا سب سے ذیادہ فائدہ عمران ریاض اور شہباز گل نے اٹھایا ہے۔

Scroll to Top