کینالوں کا منصوبہ بجٹ سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دعویٰ

کینالوں کا منصوبہ بجٹ سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دعویٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر کینال منصوبے سے متعلق برا دعویٰ کیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ کینالوں کا متنازع منصوبہ بجٹ سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کینال منصوبے کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے اور سندھ کے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ اگر کوئی کینال بند کروا سکتا ہے تو وہ صرف پیپلز پارٹی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام دشمن منصوبے کسی صورت بننے نہیں دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام ڈویژنل ہیڈکواٹرز میں کینالوں کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ 25 اپریل کو سکھر میں کینالوں کے خلاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، جب کہ شہید بینظیرآباد، میرپورخاص اور کراچی میں بھی پیپلز پارٹی عوامی جلسے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ پر کینال کا معاملہ، وفاقی وزیر اطلاعات نے اتحادی جماعت سے متعلق بڑا بیان دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کینال منصوبے کی آڑ میں پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی جا رہی ہے، اور اگر کینالوں کی تعمیر کا فیصلہ واپس نہیں کیا گیا تو حکومت کی حمایت ختم کر دی جائے گی۔

Scroll to Top