نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کابل کا دورہ، افغان وزیراعظم اور ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ کابل، افغان وزیراعظم اور ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق دار نے نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  ملاقات کے دوران عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا  جبکہ  برادرانہ تعلقات  کو  مزید مضبوط کرنے   کیلئے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم  اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے افغان حکام کے ساتھ مذاکرات کئے۔

اسحاق ڈار نے کہا دونوں ممالک کے عوام تاریخی مذہبی اور ثقافتی بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہے۔

9مئی کے ذمہ داران سزائیں بھگت رہے ہیں، حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اسحاق دار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ عرصے سے  دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں سرد مہری رہی، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حالیہ سرد مہری کے باوجود دونوں ممالک مل کر آگے بڑھیں گے اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے، اسحاق ڈار افغانستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

Scroll to Top