سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج، جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس منیب اختر جسٹس منصور علی شاہ سے بطور قائم مقام چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا حلف لیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرون ملک موجودگی کے دوران بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض سرانجام دیں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گے، وفد میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: “دیر آئے، درست آئے” خیبرپختونخوا حکومت کا افغان مذاکرات کا خیرمقدم، مگر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے آئندہ اجلاس کی تاریخ میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پہلے یہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، تاہم اب اسے 19 مئی تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے سوا دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مستقلی کے امور پر غور کیا جائے گا۔