ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، اگلا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع

ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، اگلا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع

ایران اور امریکا کے جوہری پروگرام پر بات چیت کا دوسرا دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوا جو تقریباً چار گھنٹے جاری رہا، دونوں فریق کے درمیان بات چیت کا تیسرا دور آئندہ ہفتے عمان میں ہونے کا امکان ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان مذاکرات عمانی ثالث کے ذریعے بالواسطہ طور پر ہوئے۔ اس سے قبل دونوں فریقوں کے درمیان پہلا دور گزشتہ ہفتے مسقط میں ہوا تھا، جسے فریقین نے مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ ایران ہمیشہ سے سفارت کاری کا حامی رہا ہے اور ایک منطقی و معقول معاہدے تک پہنچنے کے لیے یہ موقع ضائع نہیں ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور کسی بھی معاہدے میں ایران کے جائز حقوق کا احترام اور پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین کشیدگی میں نرمی، ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی اور درجنوں قیدی رہا

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مذاکرات کے بعد کہا کہ ایران سنجیدگی کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھے گا، دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

Scroll to Top