ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں ، شیخ وقاص کا دو ٹو ک اعلان

ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں ، شیخ وقاص کا دو ٹو ک اعلان

رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص نے کہا ہے کہ اصولی طور پر مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں، لیکن مذاکرات صرف اور صرف ٹھوس بنیادوں پر ہونے چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان شیخ وقاص نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ ان کی جماعت یا ان کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ فی الوقت کوئی مذاکرات جاری نہیں ہیں۔ اصولی طور پر مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں، لیکن مذاکرات صرف اور صرف ٹھوس بنیادوں پر ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بات شروع کرنے سے قبل میں ایک چیز کلیر یٹی سے کہہ دوں کہ فی الوقت جب ہم بات کررہے ہیں ، ہمارے بیک ڈور یا سامنے کسی قسم کے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں جو اپنی ذاتی حیثیت میں کوششیں کررہےہیں اور کرتے رہتے ہیں ان کو بھی خان صاحب نے کہہ دیا ہے کہ میری رہائی کے حوالے سے میں نے کسی کو بھی آتھرائز نہیں کیا کہ وہ کوئی مذاکرات کریں ،وہ بات وہاں فائنل ہوگئی ہے اگر کوئی کلیم بھی کرتا ہے کہ مجھے خان نے آتھرائز کیا ہے تو خان صاحب نے واضح کردیا ہے کہ میں نے کسی کو آتھرائز نہیں کی ۔

انہوں نےمزید کہاکہ خان صاحب نے ایک اور بات بڑی واضح کردی ہے ساتھ ہی کہ ہم بطور پولیٹیکل پارٹی مذاکرات کے بالکل خلاف نہیں مگر مذاکرات کس لیے؟ نمبر ون قوم کیلئے ،نمبر ٹو آئین کی بالادستی اور نمبر تین قانون کی حکمرانی کیلئے ، ہیومن رائٹس کیلئے ،جمہوریت کیلئے کرینگے۔

Scroll to Top