عوامی ریلیف کا نیا باب!خیبرپختونخوا میں مفت ٹرانسپلانٹ اورامپلانٹ، صحت کارڈ کے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ

عوامی ریلیف کا نیا باب!خیبرپختونخوا میں مفت ٹرانسپلانٹ اورامپلانٹ، صحت کارڈ کے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اُٹھالیا ہے اور اب ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گردے ،جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات صحت کارڈ کے تحت حکومت برداشت کریگی ، اس کیساتھ ساتھ کلیئر امپلانٹ کے مہنگے علاج کا خرچ بھی حکومت خود اُٹھائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ پروگرام میں شامل کیاجائیگااور اس حوالے سے وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں ۔

Scroll to Top