بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔
ذرائع کے مطابق سربراہ بی این پی اختر مینگل نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے ۔
انہو ں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانے کی بات قابل مذمت ہے ،چندے سے یتیم خانے چلتے ہیں ، صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی ۔